PPL لندن میں واقع برطانیہ کی صنعت ِ موسیقی کی خدمت کرنے والی ایک کمپنی ہے جو 5,750 ریکارڈ کمپنیوں اور 45,000 برطانوی فنکاروں کی جانب سے لائسنس جاری کرتی ہے۔ اس کےعلاوہ
دنیا بھر کی ایسی ہی تنظیموں کے ساتھ کمپنی کے 45 دو طرفہ معاہدے بھی ہیں جن کے ذریعے وہ مزید 5,750 ریکارڈ کمپنیوں اور 29,000 فنکاروں کی نمائندگی کرتی ہے۔ صوتی ریکارڈنگ کو سر عام چلانے والے کسی بھی کاروبار کے لئے PPL سے لائسنس درکار ہوتا ہے۔
کمپنی ریکارڈ شدہ موسیقی کی صنعت کے قلب (مرکز) میں واقع ہے اور پچہتر سالوں سے ریکارڈ کمپنیوں کے لئے اور تھوڑے عرصے سے فنکاروں کے لئے موسیقی کے لائسنس جاری کرنے والی کمپنی کے طور پر کام کرتی رہی ہے۔ اس کو EMI اور Decca نے تشکیل دیا تھا اور یہ 1934 میں ایک ادارے کی شکل اختیار کر گئی تھی۔
PPL برطانوی ٹیلیویژن اسٹیشنوں، تقریباً 230 انٹرنیٹ ریڈیو اسٹیشنوں اور 330 زمینی تجارتی ریڈیو اسٹیشنوں سے مقامی اور بین الاقوامی آمدنی (محصولات) ، نیز عوامی پیشکشوں کی آمدنی کو جمع کرتی ہے جو پھر ریکارڈ کمپنیوں اور فنکاروں میں تقسیم کرکے ادا کر دی جاتی ہے۔ اپنے پروگراموں میں صوتی ریکارڈنگز کو شامل کرنے والے نشرکاروں (نشریاتی اداروں) کو بھی PPL سے ایک لائسنس درکار ہوتا ہے۔ ریڈیو میں درج ذیل شامل ہیں: BBC کے کے چلائے جانے والے 60 ریڈیو اسٹیشن، جیسے ریڈیو 1 اور ریڈیو 2 ؛ 350 تجارتی ریڈیو اسٹیشن جیسے کیپیٹل ریڈیو، ، اور Kiss FM؛ اور میجک؛ کمیونٹی ریڈیو؛ اسٹوڈنٹ ریڈیو اور علیٰ ہذالقیاس۔ ٹی وی میں، PPL بی بی سی (BBC) کے نو چینلوں اور سینکڑوں تجارتی ٹی وی اسٹیشنوں مثلاً ITV ، چینل 4 ، FIVE ، BSkyB اور کئی دوسروں کو لائسنس دیتی ہے۔ آن لائن اور موبائل پلیٹ فارموں کے لئے PPL بی بی سی کی i-Player جیسی خدمات، انٹرنیٹ ریڈیو خدمات مثلا LastFM، حسب فرمائش ٹی وی خدمات مثلاً BT Vision ، Virgin Media اور کئی دوسری خدمات میں استعمال ہونے والی صوتی ریکارڈنگز کے لئے لائسنس دیتی ہے۔
کمپنی عوامی پیشکشوں کے ہزاروں مقامات کو بھی لائسنس دیتی ہے جن میں کلبوں سے لے کر دکانیں، مے خانے، بار، دفاتر، فیکٹریاں، پیر ڈریسر، ریستوران، نیز موسیقی کے دوسرے استعمال کنندگان شامل ہیں جو صوتی ریکارڈنگز کو سر عام چلاتے ہیں۔ موسیقی کو چلانے اور استعمال کرنے والے وسیع اقسام کے کاروباروں کی سہولت کے لئے پچاس سے زائد نرخ نامے موجود ہیں جن میں جموں (ورزش گاہوں) سے لے کر آرام گھروں، اسپورٹس اسٹوڈیوز سے لے کر گیلریاں شامل ہیں۔ مثلاً کمپنی ملک کے طول و عرض میں 14 آئل رِگوں (تیل کے کنوؤں) اور 360 بنگو (Bingo) ہالوں کو لانسنس دیتی ہے!
PPL دنیا بھر کے بہت مختلف ممالک کی لائسنس دینے والی ایسی ہی کمپنیوں سے اپنے ریکارڈ کمپنیوں کے ارکان کی تجارتی ریکارڈنگز کے استعمال اور ان ریکارڈنگز میں اپنے فنکار ارکان کی پیشکشوں کی آمدنی بھی اکٹھا کرتی ہے۔ فی الوقت یہ PPL کی نشوو نما (بڑھوتری) کا ایک اہم پہلو ہے کیونکہ دنیا بھر میں برطانوی مقبول عام نغمات کی افراط ہے۔
متعلقہ لائسنس فیسوں کو جمع کرنے کے بعد PPL کو ان رقوم کو متعلقہ ریکارڈ کمپنیوں اور فنکاروں میں تقسیم کرنا ہوتا ہے۔ ان میں خصوصی فن کار نیز کل نشستی موسیقار شامل ہوتے ہیں، مثلاً، جن کا سلسلہ Orchestral Players سے لے کر Percussionists اور گلوکاروں تک پھیلا ہوا ہوتا ہے۔ کمپنی یہ کام لائنسنس داروں سے پلے لسٹیں (Play Lists) لے کر انہیں نغمات کے ڈیٹا بیس کے ساتھ ملا کر کرتی ہے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ کس ریکارڈ کمپنی کو ادائیگی کرنی ہے اور کس فنکار کو ہر ٹریک کی ادائیگی کرنی ہے۔
PPL منافع کو اپنے پاس نہیں رکھتی، اور اپنے تمام ارکان اور شرکاء کے لئے اور ان کی جانب سے کام کرتی ہے۔ تمام اخراجات کی ادائیگی کے بعد، تمام آمدنی کو اپنے ان ارکان میں تقسیم کر دیا جاتا ہے جن کے ٹریک یا تو سر عام نشر کئے گئے ہوتے ہیں یا چلائے گئے ہوتے ہیں۔ آمدنی کو ٹریک کی سطح پر مختص کرنے کی خاطر، کمپنی ہر سال 23 ملین سے زائد ٹریکوں پر کارروائی کرتی ہے۔ حالیہ سالوں میں PPL کی آمدنی بشمول، VPL اب 140 ملین پاؤنڈ سالانہ سے زائد ہے۔ ریکارڈ کمپنیوں اور فنکاروں دونوں کے لئے اس آمدنی کی اہمیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لائسنس فیسوں کو جمع کرنے، ان پر کارروائی کرنے اور رائلٹیز کو تقسیم کرنے کے اصل اخراجات کمپنی کی جمع شدہ مجموعی آمدنی سے لئے جاتے ہیں، لیکن شامل ہونے کی کوئی اضافی فیس یا انتظامی خرچ نہیں ہوتا۔ کمپنی کی آمدنی خرچ کے مقابلہ چار سال پہلے کی بہ نسبت کم ہو کر تقریباً نصف رہ گئی ہے۔
PPL موجودہ دور میں صنعتِ موسیقی میں کامیابی کی ایک بڑی داستان ہے کیونکہ اس کی سالانہ آمدنی خاطر خواہ طور پر بڑھ رہی ہے۔ جوں جوں PPL کا کردار سال بہ سال بڑھتا جاتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ صنعت میں اس کا کردار اس کے لائسنس دینے اور تقسیم کاری کے اصل کردار سے بڑھ گیا ہے۔ اس حقیقت کے پیش نظر کہ PPL کو ریکارڈنگ کمپنیوں اور فنکاروں پر مشتمل اپنے ارکان سے ان کے حقوق کے نظم و نسق کی خاطر بڑی مقدار میں ڈیٹا درکار ہوتا ہے، PPL نے متعدد دیگر خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔
PPL کو ہفتہ واری بنیاد پر اوسطا 6,500 نئی ریکارڈنگز کے بارے میں الیکٹرانک ذریعے سے تفصیلات موصول ہوتی ہیں۔ اس ڈیٹا کے اس کے اپنے Databases میں داخل ہونے کے بعد اس ڈیٹا کو PRS for Music برائے موسیقی کو بھیج دیا جاتا ہے تا کہ وہ متعلقہ نغمہ نگاروں، کمپوزروں اور ناشروں کی جانب سے کاپی رائٹ (حقوق طبع) کو محفوظ کروانے کی کارروائی کر سکے۔ PPL اس ڈیٹا کو چارٹوں پر چڑھانے کی غرض سے باضابطہ چارٹس کمپنی کو، نیز کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کر کے نقل سازی کو روکنے کے مقاصد سے British Phonographic Industry اور International Federation of Phonographic Industry کو بھی مہیا کرتی ہے۔
VPL کے ساتھ ساتھ، کمپنی کے کام کرنے کے دیگر میدانوں میں PPL کا نغمات کا ڈیٹا بیس اور PPL کا وڈیو اسٹور شامل ہیں۔